ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بی ایس پی نے اسمبلی صدرسے باغی موریہ کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کامطالبہ کیا

بی ایس پی نے اسمبلی صدرسے باغی موریہ کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کامطالبہ کیا

Wed, 29 Jun 2016 23:30:31    S.O. News Service

لکھنؤ29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بی ایس پی اسمبلی لیڈر گیاچر دنکر نے آج اسمبلی کے اسپیکرماتاپرسادپانڈے سے حال ہی میں پارٹی سربراہ مایاوتی کے خلاف بغاوت کرنے والے سوامی پرساد موریہ کی ایوان سے رکنیت ختم کرنے کی درخواست کی ہے ۔بی ایس پی سے جاری ایک پریس ریلیزکے مطابق دنکر نے موریہ کے خلاف اتر پردیش دل بدلوقانون 1987کی مختلف دفعات ذکر کے ساتھ آج اسمبلی صدر کے سامنے ایک پٹیشن پیش کی۔پٹیشن میں بنیادی طور پر سوامی پرساد موریہ کی 22جون کی پریس کانفرنس اور اس کے بعد پارٹی مخالف کارروائیوں اوراعلیٰ رہنماؤں کے خلاف لگائے گئے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موریہ کے طرز عمل سے ثابت ہے کہ انہوں نے خود ہی بی ایس پی کی رکنیت چھوڑ دی ہے اور اس بنیاد پر اب وہ اسمبلی کے رکن بنے رہنے کی اہلیت کھو چکے ہیں۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صدر اسمبلی نے دنکر کی درخواست پر موریہ کو سات دن میں اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 


Share: